3 اپریل 2012 - 19:30

گلگت شہر کے دو تھانوں اور سٹي کي حدود ميں کرفيو نافذ ہے۔ گلگت ميں اور چلاس ميں دہشت گردی کے واقعات اور تشدد کے بعد آج بھي صورتحال کشيدہ ہے اورگلگت ميں کرفيو نافذ ہے۔

ابنا: گلگت ميں کرفيو کے دوران چند علاقوں ميں فائرنگ کے اکا دکا واقعات ہوئے ہيں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام يا دن ميں کسي بھي وقت کرفيو ميں نرمي کي جاسکتي ہے۔ چلاس ميں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اسکردو ميں ہڑتال ہے۔ تمام اسکول بند ہيں سرکاري دفاتر ميں حاظري نہ ہونے کے برابر ہے۔ ٹريفک بھي معمول سے کم ہے۔ چلاس ميں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کي ميتيں اسکردو لائي جائيں گي۔ استور ميں بھي گلگت کي صورتحال کے باعث حالات کشيدہ ہيں۔واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے اب گلگت کا رخ کر لیا ہے اور وہ یہاں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے علاقے میں امن و امان کی صورت حال مخدوش بنا دی ہے لیکن حکومت ان کی دہشت گردی کو روکنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہی ہے جس سے علاقے کے لوگوں میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں اور وہ اب خود کو غیرمحفوظ خیال کر رہے ہیں۔دوسری جانب خير ايجنسي کي تحصيل جمرود بازار کے قريب مسافر وين میں دھماکے سے 7مسافر ہلاک اور 4 زخمي ہوگئے۔ خاصہ دار فورس ذرائع کے مطابق خيبر ايجنسي کي تحصيل جمرود کے علاقہ جبہ سے مسافر وين جمرود بازار جا رہي تھي کہ خرکي آباد کے علاقے ميں روڈ کنارے نصب ريموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گيا۔ جس سے مسافر وين مکمل طور پر تباہ اور وين ميں سوار 7 مسافر ہلاک اور 4 زخمي ہوگئے۔......../169